Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینوٹ مائنز اینڈ منرلزریفرنس: سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی
شائع 29 نومبر 2023 04:40pm
۔  فوٹو — فائل
۔ فوٹو — فائل

سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرلز پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

شریک ملزمان سلیمان غنی، امتیاز چیمہ، محمد شاہد،عبدالستار میاں عدالت پیش ہوئے۔

سبطین خان کے شریک ملزم سلمان غنی نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور عدالت نے نیب سے سلمان غنی کی بریت کی درخواست پر جواب طلب کر رکھا تھا۔

سبطین خان کے وکیل نے آج کی حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ سبطین خان بیرون ملک برطانیہ گئے ہیں، عدالت آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے ریفرنس پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

PTI Leaders arrested

pti speaker