Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے ’آدھا بیڈ‘ کرائے پردینے کااعلان کردیا

یہ انوکھا اشتہار فیس بک مارکیٹ پیلس پر دیا گیا
شائع 29 نومبر 2023 03:32pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

’کرائے کا گھر‘ تو سب ہی نے سنا ہوگا لیکن کینیڈا کی خاتون نے ’کرائے کا بیڈ‘ متعارف کرواکر سب ہی کے کان کھڑے کردیے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رہائش پذیر ایک خاتون نے اس عجیب اور انوکھی پیشکش سے سب کو حیران کردیا۔

خاتون نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر ایک اشتہار لگایا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنا بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دے رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی آسمان کو چھوتی مہنگائی نے سب ہی کیلئے مشکل کھڑی کردی ہے۔

مہنگے کرایوں کے سبب شہریوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا اب محال ہو چکا ہے۔ اشتہار آنے کے بعد فوراً وائرل ہوا، جس کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ٹورنٹو میں مقیم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ انیا ایٹنگر نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پریہ اشتہار شیئر کیا، اشتہار میں خاتون نے ایک ماہ کیلئے 900 کینیڈین ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔

انیا ایٹنگر کے مطابق اخاتون ماسٹر بیڈ روم میں کنگ سائز کا بیڈ شیئر کرنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش میں ہیں۔

اشتہار دینے والی خاتون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی فیس بک کے ذریعے ایک خاتون کو اپنا آدھا بستر کرائے پر دے چکی ہیں۔

Instagram

canada

lifestyle

rent

Room Mate

Bed Rent