Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں سندھ حکومت نے تمام سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

19 ستمبر 2023 سے 13 نومبر 2023 تک کا ڈیٹا بھیجیں، حکومت کا محکمہ جامعات کو مراسلہ
شائع 29 نومبر 2023 02:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں سندھ حکومت نے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

سندھ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ کے تمام سرکاری اداروں، محکموں اور جامعات سے سے سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 19 ستمبر 2023 سے 13 نومبر 2023 تک کا ڈیٹا بھیجیں اور بتایا جائے کتنے ملازموں کو خلاف قانون بھرتی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپشن میں مبینہ ملوث سندھ کے 11 سرکاری اساتذہ کیخلاف تحقیقات کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں پرتحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی اساتذہ کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن میں ملوث 11 ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ماسٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Sindh government

appointments

Education Department

Recruitments