Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریچھ نے مونگ پھلی حاصل کرنے کے لیے گاڑی تباہ کردی، ویڈیو دیکھیں

ریچھ نے نہ صرف گاڑی کے اندرونی حصے کو برباد کیا بلکہ پچھلی نشست پر فضلہ بھی چھوڑ گیا۔
شائع 29 نومبر 2023 03:58pm
پکچر گریب
پکچر گریب

امریکی شہر کولوراڈو میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں شہد کے شوقین ریچھ نےمونگ پھلی کا پیکٹ چوری کرنے کے لیے کار میں گھس کر افراتفری مچا دی۔

ریچھ نے نہ صرف گاڑی کے اندرونی حصے کو برباد کیا بلکہ پچھلی نشست پر فضلہ بھی چھوڑ گیا۔

نارتھ ایسٹ ریجن کے کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا ایکس پر تصاویر اور 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے اس پوسٹ کے کیپشن میں خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھو ریچھ گاڑی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے جب وہ بھوکا ہو اور اندر رہ جانے والے کھانے کی بو محسوس کرے۔‘

ویڈیو میں ایک افسر کو ریچھ کو موقعہ واردات سے بھگانے کے لیے مداخلت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

’ریچھ کے لباس میں انسان‘، چینی چڑیا گھر کی ویڈیو پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

دبئی ائرپورٹ پر طیارے سے ریچھ کے فرار نے بھگدڑ مچادی ، عراقی وزیراعظم کا تحقیقات کاحکم

معمولی جانوروں کی دلچسپ اور انوکھی خصوصیات

اس عجیب و غریب فرار نے سوشل میڈیا پر نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔ شرارتی ریچھ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بھرپور رد عمل سامنے آیا۔

ایکس پر شیئر کیے جانے کے بعد اب تک 70 ہزار سے زائد صارفین ان تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

lifestyle

wildlife

X Twitter

bear

North East Region

Colorado Parks