Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم بادامی کا ایکس ہینڈل ہیک کرلیا گیا

ہیکر نے یہ بھی پوسٹ کیا کہ وسیم بادامی کے اکاؤنٹ سے آج ایک بڑ اعلان کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 05:08pm
تصویر: فیس بُک
تصویر: فیس بُک

معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی کا آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ مبینہ طور پرہیک کر لیا گیا۔

اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی خبر اقرارالحسن نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئرکی۔

اقرار الحسن نے پوسٹ میں واضح کیا کہ وسیم بادامی کے اکاؤنٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل ہوجانے تک ان کے ہینڈل سے کی جانے والی تمام پوسٹس کو نظرانداز کیا جائے۔

ہیکر نے یہ بھی پوسٹ کیا کہ وسیم بادامی کے اکاؤنٹ سے آج ایک بڑ اعلان کیا جائے گا۔

ٹیلی ویژن میزبان اور نیوز اینکر وسیم بادامی نجی چینل اے آر وائی نیوز پر سیاسی ٹاک شو ’الیونتھ آور‘ کی میزبانی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پرمتحرک رہنے والے وسیم بادامی کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر 51 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔

hacked

lifestyle

Waseem badami

X Twitter

iqrar ul hasan

account hacked