سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کا اضافہ ہوا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 62 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2600 روپے اور 2229 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ21 ہزار روپے پر پہنچ گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے سے1 لاکھ 89ہزار 472 روپے ہوگئی۔
سونا
Gold prices
gold market
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.