Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نقلی شاہ رخ نے سلمان خان کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا

وائرل ویڈو نے سوشل میڈیا گرما دیا، پُرمزاح تبصروں کی بھرمار
شائع 29 نومبر 2023 01:45pm
اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

بالی ووڈ سُپراسٹار شاہ رخ خان کی ڈُپلی کیٹ کاپی دیکھ کر سلمان خان خود پر قابو نہ رکھ سکے، اداکار کا قہقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سلمان خان کی قہقہے مارتی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ’ٹائیگر 3‘ کے اداکار کے ساتھ شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان کا انداز اپنانے والے اس شخص نے نہ صرف آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگا رکھا ہے بلکہ شاہ رخ جیسا ہیئر کٹ بھی کروایا ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار سے ملتی جلتی اس کاپی کو شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان کا انداز اپنائے اس شخص نے اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں‘، جس پر سلمان خان خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بے ساختہ ہنس دیے۔

نقلی شاہ رخ خان تین دفعہ ان ڈائیلاگز کی ادائیگی کرتا ہے، اور سلمان خان کو ہر دفعہ ہنستا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پراب تک کئی بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس ویڈیو پر پُرمزاح تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

رواں ماہ دیوالی کے موقع پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ ریلیز کی گئی تھی، ریلیز کے بعد اس فلم نے کروڑوں کا بزنس کیا تھا۔

Instagram

Viral Video

social media

Salman Khan

Shahrukh Khan

lifestyle

Memes

Shahrukh's Duplicate