Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ میری غلطی نہیں ہے کہ میں شاہ رُخ سے ملتا جلتا ہوں‘

اس مشابہت سے ناخوش ساحر لودھی کا سوشل میڈیا صارفین کو دو ٹوک جواب
شائع 29 نومبر 2023 11:51am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

پاکستان کے نامور میزبان اور اداکار ساحر لودھی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی مشابہت سے خوش نظرنہیں آتے، اداکار کا ماننا ہے کہ دونوں کے کام کی صنف بھی بالکل الگ ہے۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا تذکرہ کیا۔

پہلی ملاقات کی یاد تازہ کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ ’جب میں ان سے ملا تو ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ہم مسکرائے، انہوں نے مجھے کہا کہ آپ بہت اچھے نظر آنے والے آدمی ہیں جس پر میں نے کہا کہ آپ بھی ایسے ہی ہیں سر‘۔

شاہ رخ خان سے مشابہت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ میری غلطی نہیں ہے کہ میں ان سے ملتا جلتا ہوں‘۔

ساحر لودھی نے انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک عظیم انسان ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’شاہ رخ ایک ایسے شخص ہیں جو اپنی روح سے گہری وابستگی رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے ان کو شاہ رخ خان سے مشابہت دینے والوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا، کام میں ہماری صنفیں بالکل مختلف ہیں۔ وہ اداکاری کرتے ہیں اور میں نے ہمیشہ میزبانی کی ہے‘۔

Interview

Shahrukh Khan

lifestyle

podcast

sahir lodhi

Resemblence