Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم سرما میں گڑ والی روٹی کے مزے اڑائیں، فوائد بھی پائیں

گڑ کی روٹی میٹابالزم کو بہتر بناتی ہے
شائع 29 نومبر 2023 04:03pm
تصویر -یو ٹیوب
تصویر -یو ٹیوب

موسم کے بدلتے ہی بہت سے گھروں میں موسمی بیماریوں کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن غذائیت سے بھرپور اشیاء کھانے سے ان بیماریوں سے بڑی حد تک بچا جاسکتا ہے۔

ٓموسم سرما اپنے ساتھ بہت سی بیماریاں لاتا ہے جن کا اپنی غذا میں تبدیلیوں کے ساتھ بچاؤ کیا جاسکتا ہے۔

چینی کی دریافت سے پہلے کھانوں میں میٹھا بنانے کے لیے عام طور پرشہد اورگُڑ کا استعمال ہی کیا جاتا تھا۔

اگرآپ کو گڑ کے فوائد معلوم ہو جائیں تو اپ میٹھی ڈشزمیں چینی کے بجائے گُڑ کا استعمال شروع کردیں گے کیونکہ چینی کھانے سے صرف کیلوریز حاصل ہوتی ہیں جو صحت پر بھی اچھا اثر نہیں ڈالتیں۔

کیلوریز جہاں جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں وہیں ذیابیطس جیسی بیماری کا سبب بھی بنتی ہیں جبکہ گُڑ اپنے اندر کئی ایسے منرلز رکھتا ہے جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔

گڑ میں غذائی اجزاء کیروٹین، وٹامن اے، وٹامن بی1 اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔

موسم سرما میں صحت کو متوازن رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ہیلتھ لائن کے مطابق اس موسم میں روٹی کے ساتھ گڑ کا استعمال آپ کے جسم کو گرم رکھتا ہے۔

گڑ چونکہ گرم اور خشک تاثیر لیے ہوئے ہے اس لیے سردیوں میں یہ بہت مفید ہے۔

موسم سرما میں گڑ والی روٹی کھانے کے 5 حیرت انگیز فوائد

قوت مدافعت

گڑ سے بنی روٹی کھانے سے جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جو کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

قبض اور سوزش سے نجات

گڑ والی روٹی نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے اور آنتوں کی سوزش کو بھی دور کرتی ہے۔ یہ قبض سے بھی بچاتی ہے۔

وزن میں کمی

یہ انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو تیز کرتے ہوئے وزن میں تیزی سے کمی کرتی ہے۔

ہیموگلوبن میں اضافہ

آئرن سے بھرپور گڑ خون میں ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

کیا گڑ چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟

کیا شوگر کے مریض گڑ کھا سکتے ہیں؟ یہاں جانئے

شہد کو طویل عرصے تک محفوظ رکھیں

جگر کے لئے مفید

گُڑ ہمارے جگر میں سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

sugar

Women

health tips

lifestyle

Winter Season

Healthy food

Gurr and Roti

weather chnage