چپکے چاولوں کو 3 آسان ٹوٹکوں سے کِھلا کِھلا بنانا سیکھیں
چاولوں کے شوقین افراد کے سامنے اگر چپچپے اورزیادہ گلے ہوئے چاول رکھیں جائیں تو انہیں خاصی مایوسی کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ اور سامنے اگر مہمان ہوں تو پھر تو خاتون خانہ کے حصے میں شرمندگی بھی آتی ہے۔
اکثراوقات چاول پکانے کے دوران خواتین سے چند ایسی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں، جس سے وہ آپس میں چپک جاتے ہیں اور کھانے میں بھی اچھے محسوس نہیں ہوتے۔
زیادہ پانی شامل کرنا یا چاول کو مناسب طریقے سے نہ دھونا ان معمولی غلطیوں میں سے ہے جنہیں خواتین نظر انداز کردیتی ہیں۔
چپکے ہوئے چاولوں کو صحیح کرنے کیلئے خواتین ان چند تجاویز سے مستفید ہوسکتی ہیں۔
اضافی پانی نکالیں
چاول پکانے کے دوران اگر آپ کو یہ اندازہ ہوجائے کہ آپ نے زیادہ پانی ڈال دیا ہے تو اسی وقت چاولوں کو چھان لیں اور اسے دوبارہ دم دے دیں۔
فریج میں رکھیں
چاولوں سے اضافی نمی ختم کرنے کے لیے انہیں ایک پلیٹ پر پھیلائیں او20-30 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھیں۔
اوون میں گرم کریں:
اگر آپ کے چاول زیادہ گیلے ہیں تو اوون آپ کی بہترین انداز میں مدد کرسکتا ہے۔ اس کے لیے پہلے چاولوں کو چھانیں، اوون ٹرے پر بیکنگ پیپر پھیلائیں اور پھر اس پر پھیلائیں۔
اب 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 4 سے 5 منٹ تک انہین اوون میں پکائیں۔
Comments are closed on this story.