Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

اہلکار منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا
شائع 29 نومبر 2023 10:52am

تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والے اہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سے ہوئی، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

kp police

KPK Police