Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے بعد مشن بلوچستان، بلاول آج شام کوئٹہ پہنچیں گے

آصف زرداری کل کوئٹہ پہنچ کرجلسےمیں شرکت کریں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 12:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلاول بھٹو زرداری آج 5 بجے کوئٹہ پہنچیں گے، جب کہ آصف زرداری کل کوئٹہ پہنچ کرجلسے میں شرکت کریں گے۔

ٰخیبر پختونخوا کے دورے کے بعد چیئرین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے دورے کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج شام 5 بجے کوئٹہ پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شریک چیئرمین آصف زرداری بھی بلوچستان کا دورہ کریں گے اور کل کوئٹہ پہنچ کر جلسے میں شرکت کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر قائدین بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراونڈ میں کل جلسہ ہوگا، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس جلسے سے متعلق آج کوئٹہ میں صوبائی قائدین کے ساتھ اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ یکم دسمبر کو ہائیکورٹ بار وکلاء سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے کے موقع پر لوچستان کی اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari