Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے تھانہ کوہسار مقدمہ میں شیخ رشید کی ضمانت کی توثیق کردی

20 دسمبر کو لاہورہائیکورٹ میں پتا چلے گا کل کتنے کیسز ہیں، شیخ رشید
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 10:26am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تھانہ کوہسارمقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت کی توثیق کردی، سابق وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کو پتہ چلے گا مجھ پر کتنے مقدمات ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی۔

شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےتھانہ کوہسار مقدمہ میں ضمانت کی توثیق کردی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عدالت سے یہاں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے، 20 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ میں پتا چلے گا مجھ پر کل کتنے کیسز ہیں، تاہم کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الیکشن ہوں گے تو میری کیا اوقات کہ کچھ کہوں۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ معاشی ہے، لوگوں کے حالات بس سے باہر ہوگئے ہیں۔

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed