Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تاحال سرِفہرست
شائع 29 نومبر 2023 08:14am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست پر برقرار ہے۔

صبح سویرے لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 453 ریکارڈ کیا گیا جب کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو اور ایم گیارہ پر حدنگاہ صفر ہوکر رہ گئی۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ نے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کروانے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو حکم پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کیلئے ورکنگ گروپ قائم

لاہور سمیت پنجاب کے 6 ڈویژن میں 3 روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر آج سے برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

Met Office

Rain

rain in kpk