Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروج آفتاب سمیت ہزاروں گلوکاروں کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے کھلا خط

سرائیل فلسطین پر اپنا 75 سالہ قبضہ ختم کرے، خط میں مطالبہ
شائع 28 نومبر 2023 11:05pm

امریکہ اور دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں گلوکاروں اور موسیقاروں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ بندی کے مطالبے کیلئے لکھے گئے خط کو دستخط کرنے والوں میں پاکستانی ایمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وہ گلوکار اور موسیقار زندگی، محبت، انصاف اور امن کیلئے کھڑے ہوئے ہیں اور فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔

اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ وہاں رہنے والے انسان آزاد زندگی گزار سکیں اور انہیں ضروریات زندگی مل سکے۔

خط میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اپنا 75 سالہ قبضہ ختم کرے اور آزاد فلسطین کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔

Urooj Aftab