Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ نوکری کے انٹرویو میں پوچھے گئے اس سوال کا جواب دے پائیں گے؟

ایک سوال ایسا وائرل ہو رہا ہے، جسے پڑھ کر کسی کو سمجھ نہیں آرہا کہ اس کا جواب کیا ہوسکتا ہے۔
شائع 28 نومبر 2023 08:12pm

دنیا میں بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے مقابلہ بھی سخت سے سخت ہوتا جارہا ہے۔ کمپنیاں انٹرویو اور ہائرنگ کے ایسے جدید اور عجیب طریقہ کار اپنا رہی ہیں کہ امیدوار پریشان ہوجائیں۔

سوشل میڈیا پر اسی طرح کے انٹرویوز میں سے ایک کا ایسا سوال وائرل ہو رہا ہے، جسے پڑھ کر کسی کو سمجھ نہیں آرہا کہ اس کا جواب کیا ہوسکتا ہے۔

نگیٹ نامی ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نوکری کی درخواست کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

سوال یہ تھا کہ ’ اگر آپ کو ایک ہاتھی دیا جائے جسے آپ نہ بیچ سکیں اور نہ کسی کو دے سکیں تو آپ اس ہاتھی کا کیا کریں گے؟’

اب تک کسی کو سمجھ نہیں آسکا کہ اس کا صحیح جواب کیا ہوگا، اس کے باوجود کچھ نے جواب دینے کی اپنی سی کوشش کی۔

ایک صارف نے لکھا، ’سادہ سا جواب ہے، میں اس ہاتھی کو لے جاؤں گا اور ایک سرکس تلاش کروں گا جو اسے تربیت دینے کے لیے تیار ہو اور جب بھی وہ میرا ہاتھی استعمال کرے گا تو مجھے ادائیگی کی جائے گی۔ اس طرح میں اس ہاتھی سے آمدنی حاصل کر سکتا ہوں جو مجھے تحفے میں دیا گیا تھا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس ہاتھی کو لے کر انڈیا جاؤں گا اور جگہ جگہ سے بھینٹ قبول کروں گا‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’میں ایک فارم جاؤں گا اور قدرتی کھاد کا کاروبار شروع کروں گا‘۔

ایک اور صارف نے آئیڈیا دیا کہ ہاتھی کا انشورنس کروا کر اسے چڑیا گھر کو کرائے پر دے دیا جائے۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ متعدد صارفین نے اس ہاتھی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اسے کھانے کا آئیڈیا پیش کیا۔

Government Jobs

questions

Job Interview