Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم نے دو گولڈ میڈل جیت لئے

انہوں نے لائٹ ویٹ کیٹیگری کے ساتھ ساتھ 'ایبسلوٹ' کیٹگری میں تمغے جیتے
شائع 28 نومبر 2023 08:08pm

پاکستانی خاتون مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے سیام کپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔

انیتا کریم نے 55 کلوگرام/لائٹ ویٹ کیٹیگری کے ساتھ ساتھ ’ایبسلوٹ‘ کیٹگری میں تمغے جیتے۔

لائٹ ویٹ کیٹیگری میں انہوں نے جاپان کی مییو سوزوکی، تھائی لینڈ کی چوٹیما سالا اور سیفا پھٹیڈی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے پہلے دو مقابلے سبمیشن جبکہ آخری ایک پوائنٹس سے جیتا تھا۔ ایبسلوٹ کیٹیگری میں انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے چوتیما سالا ساسیتھون یاہی اور تانیا پورن منگکلکیری کو شکست دی۔

پہلی اور تیسری فائٹ سبمیشن کے ذریعے جیتی گئی جبکہ دوسری جیت پوائنٹس پر حاصل کی۔

انیتا کریم بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر ہیں

Anita Karim