Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حوالہ ہنڈی میں ملوث 711 ملزمان گرفتار، 4 ارب سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
شائع 28 نومبر 2023 06:48pm

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 4 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری رہا۔

رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 499 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، 500 مقدمات درج کر کے 711 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 61 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔

رواں سال کے دوران خیبرپختونخوا زون نے 333، لاہور زون نے 79، گجرانوالہ زون نے 24، فیصل آباد زون نے 67 اور ملتان زون نے 53 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اسلام آباد زون نے 26، کراچی زون نے 77، حیدرآباد زون نے 32 اور بلوچستان زون نے 20 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

برآمد کی گئی کرنسی میں 799060 امریکی ڈالر، 38 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل برآمد کی گئی جبکہ برآمد شدہ کرنسی میں 3 ارب 67 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار، 3ارب54کروڑمالیت کی کرنسی برآمد

طور خم بارڈر پر امریکی ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔

FIA

money laundering

اسلام آباد

economic crisis

ILLEGAL FOREX OPERATORS

dollars smuggling