Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ کے چھوٹے قد پر طنز کیا؟

12 سالہ کھلاڑی کے شکوے کا جواب امیتابھ نے کس مثال کے ساتھ دیا؟
شائع 28 نومبر 2023 06:10pm
تصویر-جی کیو انڈیا
تصویر-جی کیو انڈیا

”کون بنے گا کروڑ پتی 15“ کی 76 ویں قسط 27 نومبر کو نشر ہوئی تھی، فی الحال شو میں جونیئرز اسپیشل چل رہا ہے جس میں بگ بی نے اہلیہ جیا کے قد کا موازنہ 12 سالہ کھلاڑی سے کیا۔

کون بنے گا کروڑ پتی کوئز پر مبنی رئیلیٹی شو ایک بہت پسند کیا جانے والا پروگرام ہے جسے نوجوانوں سے لے کر بزرگ شہریوں تک ہر کوئی اس رئیلٹی شو سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے ہی یہ عوام میں اکثر بحث کا موضوع رہا ہے۔ شو میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن شو کی میزبانی ایک انوکھے انداز میں کرتے ہیں ناظرین انہیں شو کے میزبان کی حیثیت سے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اکثر اس شو میں اپنے خاندان کے افراد ابھیشیک، بیوی جیا، بیٹی شویتا وغیرہ کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں، بلکہ وہ اپنی شوٹنگ وغیرہ سے بہت ساری کہانیاں بھی شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں شو کی ہاٹ سیٹ پر ہریانہ سے تعلق رکھنے والا ماینک نامی 12 سالہ ایک کھلاڑی آیا جس نے اپنے والد جو کہ دہلی پولیس میں ہیں ان کے حوالے سے بات کی۔

اس کے علاوہ ماینک نے کہا کہ وہ اپنی چھوٹے قد کی وجہ سے بہت ناخوش ہے۔

ماینک کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ان کے قد کا مذاق اڑاتے ہیں اور اگر ان کے سامنے کوئی لمبا شخص آتا ہے تو وہ مکمل طور پر اس کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

اس پر بگ بی کہتے ہیں کہ ’ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔‘

بچن جی ماینک سے مذاق میں کہتے ہیں کہ ’پتنی جی ہماری جو ہیں، وہ آپ کے قد کی ہیں اور ان کو بھی ایسے ہی دیکھنا پڑتا ہے۔‘

مزید پڑھیں

امیتابھ بچن کا انوکھا کارنامہ

امیتابھ بچن نے بیٹی کو کروڑوں روپے کا پر تعیش بنگلہ تحفے میں دے دیا

جیا بچن سے شادی کیلئے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

بالی ووڈ اداکار ﺍﻣﯿﺘﺎبھ ﺑﭽﻦ کا قد تقریبا 6 فٹ 2 انچ ہے، اور انہوں ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ 40 ﺳﺎﻟﮧ ﻓﻠﻤﯽ ﮐﯿﺮﯾﺌﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ 12 ﻓﻠﻢ ﻓﯿﺌﺮ ﺍﯾﻮﺍﺭﮈﺯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺌﮯ۔

ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﻓﻠﻢ انڈﺳﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺍب تک ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﯾﻮﺍﺭﮈﺯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﺍﺱ ﺳﭙﺮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮐﻮ ﮨﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ۔

lifestyle

Big B

Jiya Bachan

Hight Complex

KBC Quiz show