Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دانش کا مقابلہ خاور مانیکا سے نہ کیجئے، دانش کی روح کو تکلیف ہوتی ہوگی‘

خلیل الرحمان قمر کی سوشل میڈیا صارفین سے عاجزانہ درخواست
شائع 28 نومبر 2023 04:07pm

پاکستان کے مقبول مصنف خلیل الرحمان قمرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا موازنہ دانش سے کرنے والے صارفین سے ایک عاجزانہ درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خلیل الرحمان قمر نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں خاور مانیکا کو مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مرکزی کردار ’دانش‘ سے موازنہ کرنے والے صارفین کیلئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

خلیل الرحمان نے درخواست کی کہ، ’پلیز دانش کا مقابلہ خاور مانیکا سے نہ کیجئیے۔ دانش کی روح کو تکلیف ہوتی ہوگی۔‘

ڈرامے میں ’دانش‘ نامی کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اُس نے چھوڑ دینے کے بعد کبھی مہوش کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی۔‘

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ایک نجی شو میں اپنی ازدواجی زندگی اور عمران خان سے متعلق کئی انکشافات کیے تھے۔

ان کی شادی کے اختتام کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی ڈرامے سے موازنہ کرتے ہوئے تبصرے کیے تھے۔

imran khan

Humayun Saeed

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar

Pakistani drama

X Twitter

Khawar maneka

Mere pas tum ho

Drama Writer

Danish