Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹ کی ضدی چربی کو ختم کرنے کے لئے ان غذاؤں سے دور رہیں

پیٹ کی ضرورت سے زیادہ چربی آپ کو صحت کے متعدد مسائل سے دوچار کرسکتی ہے
شائع 28 نومبر 2023 05:29pm
تصویر-آرپ
تصویر-آرپ

آج کل ہر شخص پیٹ کی زائد چربی کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے, جس کی بدولت وہ بہت سی جگہوں پر آنے جانے سے بھی کتراتا ہے۔

پیٹ کی ضرورت سے زیادہ چربی آپ کو صحت کے متعدد مسائل سے دوچار کرسکتی ہے اور اس کو ختم کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

پیٹ کی زیادہ چربی کی وجہ سے آپ کی صحت کے متعدد مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے چھٹکارا پانے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

یہاں چند ایسے کھانوں کی فہرست موجود ہے جن سے دور رہ کرآپ پیٹ کی ضدی چربی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

آئس کریم

آئس کریم کی ہر وقت خواہش آپ کے بڑھے ہوئے وزن کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیونکہ آئس کریم میں بڑی مقدار میں چینی اور سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں۔

اگر آپ آئس کریم کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تویہ آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

سفید بریڈ

سفید ڈبل روٹی (بریڈ) پیٹ کی چربی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہوتی ہے۔ اس میں ایک اعلیٰ گلائسیمک انڈیکس ہوتا ہے۔

جو کہ خون میں شکر کی سطح میں تیزی سے اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ سفید ڈبل روٹی میں انتہائی پروسیسڈ آٹا اور اضافی اجزاء ہماری صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

بیکری کے چپس

بیکری کے آلو والے چپس ہر شخص کی پسند ہوتے ہیں، اگرچہ یہ ہماری بے وقت کی بھوک کے لئے ایک بہترین خوراک ہوتی ہے، لیکن یہ اطمینان ذیادہ دیر تک نہیں رہتا۔

مزید پڑھیں

یہ آسان طریقے اپنا کر اپنا موٹاپا دنوں میں ختم کریں

یہ 5عادات آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کررہی ہیں

چالیس سال سے زائد عمر کے افراد یہ لازمی پڑھیں

ایک پیکٹ آلو کے چپس ختم تو منٹوں میں ہوتے ہیں لیکن یہ اتنی ہی جلدی آپ کے پیٹ کی ناپسندیدہ چربی میں اضافے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

پیک شدہ جوس

پیک شدہ جوس مصنوعی مٹھاس اور پریزرویٹوز سے بھرے ہوتے ہیں۔ لیکن گھر میں بنے جوس میں بھی چینی کی کچھ مقدارموجود ہوتی ہے۔

اگرچہ جوس کو صحت مند سمجھا جاتا ہے لیکن اس کو بھی اعتدال میں استعمال کرنا چاہئے۔

lifestyle

white Bread

Healthy food

Bally Fat

Worst Food for Bally Fat

Packed Juice

Potato Chips