Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بیچارے یہاں آنے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ ان میں برداشت نہیں ہے‘

'آپ یا تو ٹک ٹاکر بن سکتے ہیں یا اداکار بن سکتے ہیں'، احمد علی بٹ
شائع 28 نومبر 2023 02:08pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے کامیڈی اداکار احمد علی بٹ نے ٹک ٹاکرز کی ڈرامہ انڈسٹری میں شمولیت سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔

احمد علی بٹ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں اداکار کو اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ ایک نائٹ شو کا ہے جس میں احمد علی بٹ نے اپنی اہلیہ فاطمہ کے ساتھ شرکت کی تھی۔

جب میزبان نے ٹک ٹاکرز کی ڈرامہ انڈسٹری میں شمولیت سے متعلق سوال کیا تو احمد علی بٹ کا کہنا تھاکہ ’ٹک ٹاک کی ایک حقیقت ہے جو سب کے سامنے ہے، بھلے وہ مجھے اور آپ کو نہیں پسند لیکن ٹک ٹاک موجود ہے اور مقبول بھی بہت ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے دیکھنے والے موجود ہیں تب ہی وہ اب تک موجود بھی ہے اور مقبول بھی ہے‘۔

ٹک ٹاکرز کی ڈرامہ انڈسٹری میں شمولیت سے متعلق احمد علی بٹ نے کہا کہ ’اگر ٹک ٹاک والوں نے ٹیلی ویژن میں کام کرنا ہے تو ان کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ 15سیکنڈ یا ایک منٹ کی ویڈیو سے فالوورز تو بن سکتے ہیں لیکن آپ اس سے ٹی وی پر اتنی آسانی سے ڈرامہ نہیں کرسکتے‘۔

انہوں نے ٹک ٹاکرز سے متعلق مزید کہا کہ ’وہ بیچارے یہاں آنے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ ان میں برداشت نہیں ہے۔ صبح 9 بجے سیٹ پر آکر دوپہر کے 3 بجے سین کروانے کیلئے بہت برداشت چاہئیے ہوتی ہے‘۔

احمد علی بٹ نے دو ٹوک وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ یا تو ٹک ٹاکر بن سکتے ہیں یا اداکار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے اداکاروں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ’اداکار اداکاری کو کام کے طور لیتے ہیں، اگر آپ اس کو پارٹ ٹائم کے طور پر لیں گے تو یہ بھی آپ کو پارٹ ٹائم ہی لگے گی‘۔

Viral Video

TikTok

TikToker

lifestyle

شخصیات

ahmed ali butt

Acting

comedy actor

Showbiz Industry