Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سے امریکا جانے والے افغان باشندوں کیلئے ہاٹ لائن قائم

ہاٹ لائن امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے قائم کی گئی
شائع 28 نومبر 2023 01:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے امریکا جانے والے افغان باشندوں کے لیے ہاٹ لائن قائم کردی۔

24 نومبر کو کئی گئی ایک ٹویٹ میں محکمہ خارجہ نے لکھا کہ پاکستان میں جلاوطنی یا حراست میں لیے جانے کا سامنا کرنے والے ان افغان باشندوں کے لیے ایک ہنگامی ہاٹ لائن شروع کی ہے جو امریکی امیگریشن اور بازآبادکاری کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

ہاٹ لائن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے آدھی رات تک ٹیلی فون کے ذریعے اور واٹس ایپ میسج کے لیے دستیاب ہے۔

چار روز بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ہاٹ لائن کے لیے دیے گئے نمبرز تبدیل کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ہنگامی ہاٹ لائن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے آدھی رات تک فون کے ذریعے +1 757-916-4100 پر اور واٹس ایپ میسج کے لیے +1 956 291-4571 پر دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ان غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو گرفتاری سے استثنیٰ قرار دیا تھا جنہوں نے پاکستان سے بیرون ملک منتقلی کے لیے دیگر ممالک کے سفارت خانوں میں ویزے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔

United States

US State Department

X Twitter

Illegal Afghan Residents