فلم کا نام ’ڈنکی‘ کیوں رکھا گیا؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا
کنگ خان نے اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کے نام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان تارکین وطن کی کہانی ہے جو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ’ڈونکی فلائٹس‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کنگ خان نے انکشاف کیا کہ فلم کا انگریزی عنوان ’ڈونکی‘ ہوگا۔
اس فلم کو ڈنکی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ’کچھ ہندوستانی ڈونکی کو ڈنکی کہتے ہیں اور انگریزی میں میری فلم کا نام ’ڈونکی‘ رکھا جائے گا۔‘
کنگ خان نے کہا کہ یہ فلم دراصل ان لوگوں کی کہانی ہے جو گھر واپس آنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’یہ ایک مزاحیہ فلم ہے‘ اور راج کمار ہیرانی کی فلمیں ہمیشہ قوم کے بارے میں ہوتی ہیں جو مزاح اور مضبوط جذبات کو یکجا کرتی ہیں۔
یہ ایک طویل سفر کی فلم ہے جو کہ دنیا کے مختلف حصوں کا سفر کرتے ہوئے واپس ہندوستان پر ختم ہوتا ہے۔
کنگ خان نے فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشے میں سب سے زیادہ باصلاحیت ہیں جبکہ ابھیجیت جوشی، ایک باصلاحیت مصنف ہیں۔
##مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر اہم ترین دن پر جاری کرنے کا اعلان
کیا شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہے
شاہ رخ خان کے مطابق ’ڈنکی‘ سے توقع ہے کہ ’یہ امریکہ اور کینیڈا جانے کے لیے بھارتی تارکین وطن کی جانب سے ’ڈونکی فلائٹ‘ کے بڑے پیمانے پر ’غیر قانونی بیک ڈور‘ استعمال کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائے گی۔
شاہ رخ خان نے اپنی تینوں فلموں کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیسٹیول کے دوران ان کی مستقبل کی تین فلمیں پٹھان، ڈنکی اور جوان بڑی ہٹ ثابت ہوں گی۔
اس سے قبل ہیرانی نے پی کے، سنجو، لگے رہو منا بھائی، تھری ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی تھی۔
’ڈنکی‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ہے جو 21 دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Comments are closed on this story.