Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ وقت کا موسیٰ ہے‘، غزہ میں 37 دن بعد ملبے سےزندہ بچہ نکال لیا گیا

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے ایمان افروز تبصرے کیے
شائع 28 نومبر 2023 12:36pm
تصویر-گلف نیوز
تصویر-گلف نیوز

غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد ایک بچے کوزندہ نکال لیا گیا جوکہ ایک معجزہ ہے، اس واقعے سے یقین پختہ ہوتا ہےکہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیاں جنگ کو 2 مہینے سے زائدہوچکے ہیں اورجمعے کو ہونے والی عارضی جنگ بندی سے قبل غزہ پراسرائیل کی جارحیت جاری تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اتنے دن بعد ایک بچے کی ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے کی ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر بےساختہ منہ سے نکلتا ہے کہ ، ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘۔

ویڈیوکے کیپشن میں لکھا گیا ہےکہ ’غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد زندہ نکالا جانے والا بچہ‘۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے صارفین نے اسے ’اللہ کی قدرت کہا‘ اور کچھ نے کہا کہ ’یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ ’

ایک صارف نے لکھا کہ ’37 دن -یقین کرنا مشکل ہے۔ اللہ کی قدرت ہے جو پتھر کے نیچے بھی رزق دیتا ہے۔ ’

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ تو رب ہی جانتا ہے کہ اس نے اس بچے سے کیا کام لینا ہے جو اتنے دنوں کے بعد بھی ایسے حالات میں زندہ رکھا۔’

ایک صارف ملکہ سیرت نے اس پر قرآن پاک کی آیت کاحوالہ دیا ہے ’ اور تُم اپنے ربّ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ وقت کا موسیٰ ہے جسے خدا نے ابھی زندہ رکھنا چاہا۔‘

غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے اب تک 15 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

world

lifestyle

Palestinian Israeli Conflict

X Twitter

kid Survived after 37 days