Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام دوتہائی اکثریت دے تو دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے، شہباز شریف

ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2023 12:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی، عوام دوتہائی اکثریت دے تو دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے۔

شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ایم این ایز نے ملاقات کی، علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری شامل تھے۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، اور عوام کے اعتماد سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی۔ عوام دوتہائی اکثریت دے تو ہم دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)