Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ایس ایس افسر بلال پاشا کی موت نے سوشل میڈیا پر طُوفان اٹھا دیا

موت سے متعلق متضاد خبریں وائرل، بلال پاشا ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر بھی تھے
شائع 28 نومبر 2023 11:33am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال پاشا کے انتقال کی المناک خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہے، ان کا نام ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک بلال پاشا کے اچانک چل بسنے سے ان کے فالوورز اور سی ایس ایس کمیونٹی گہرے غم میں ڈوب گئی ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ایکس پر بھی سوشل میڈیا صارفین بلال پاشا کی شخصیت سے جڑی عاجزی بتاتے ہوئے افسوسناک پوسٹس شیئر کررہے ہیں۔

تاہم بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ سی ایس ایس افسر بننے کے لیے بلال کو کیا جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

بلال پاشا کون تھا؟ ایکس ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایک نچلے متوسط گھرانے سے تھا، تعلیم مکمل کرنے کے بعد نجی ملازمت کرنے والے بلال نے والد کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا اور 2018 میں بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تعینات ہوئے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلال نے اپنے والد کے ساتھ پہلا انٹرویو دیتے ہوئے بھی اپنا پسِ منظر کبھی نہیں چھپایا، تاہم سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے جو ڈپریشن انہیں مل رہا تھا وہ ناقابلِ برداشت تھا جو ان کی زندگی ختم کرنے کا باعث بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین بلال کی کہانی جان کر گہرے صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’موت اس وقت زندگی پر قبضہ کر لیتی ہے جب معمولی لوگ کامیابی تک پہنچتے ہیں۔‘

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’وہ ماں کے پاس گیا ہے‘۔

بلال کے انسٹاگرام پر 37 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، ان کے مداحوں نے بلال کی آن لائن پوسٹس پر ان کے فلسفیانہ خیالات کو خراج عقیدتِ پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا تعزیتی اور دعائیہ پوسٹس سے بھرپور ہے۔

مزید پڑھیں:

عمران خان سے ’دوستی پلس‘ تھی، کتاب میں جو لکھا ثبوت موجود ہیں، ہاجرہ پانیزئی

’باجی کو انگریزی بھی نہیں آتی‘، شازیل شوکت پر کڑی تنقید

انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر میڈیا پبلیکیشنز پر متضاد کہانیاں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں ڈپریشن کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا۔ تاہم روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا بلال کو کسی نے قتل کیا۔

death

Bannu

lifestyle

Bilal Pasha

CSS