Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم سرما کا تحفہ: لاجواب سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی

کچھ باتوں پر عمل کریں تو ساگ کو بہت مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔
شائع 28 نومبر 2023 02:00pm
تصویر- ہیلتھ شاٹسس
تصویر- ہیلتھ شاٹسس

سردیوں کا موسم ہو اورسرسوں کا ساگ نہ ہو، گاؤں دیہاتوں میں توایسا ممکن نہیں لیکن اب شہروں میں بھی اس ساگ کو نہایت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔

سرما میں مکئی کی روٹی کے ساتھ سرسوں کا ساگ سب سے مشہور ڈش ہوتی ہے۔ طاقتور ’سرسوں‘ ہری سبزیوں کی بدولت حاصل ہونے والی غذائیت کا پاور ہاؤس کہلاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ’سرسوں کے ساگ میں تین طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس وٹامن کے، وٹامن اے، اور وٹامن سی. وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔

ان میں مینگنیز، فولیٹ اور وٹامن ای کی مقدار بھی ذیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن ای، سی اور اے فری ریڈیکلز کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں جوکہ آپ کےخلیوں کی جھلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

یہ ایک ایسی ڈش ہے جسے ذرا صبر سے بنایا جاتا ہے کیونکہ اس کو جتنا ہلکی آنچ پر بنایا جاتا یے یہ اتنا ہی ذائقہ دار بنتا ہے۔

صحیح اجزاء کا انتخاب

سرسوں کے ساگ کوذائقے داربنانے کے لیے اسے پالک اور بتھوا کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

کچھ باتوں پر عمل کریں تو ساگ کو بہت مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔

برتن کا انتخاب

سرسوں کا ساگ پکانے کے لیے گہرا اورمضبوط مٹی کا برتن لیں جو دیر تک پکنے والے کھانوں کے لئے بہترین ہوتے ہیں۔ سبزیوں (پالک اور سرسوں)کے سبز رنگ کو برقرار رکھنے کے لیے ابالتے وقت اس میں چٹکی بھر نمک شامل کریں۔

دیر تک ہلکی آنچ پر پکائیں

بہترین اور مزیدار ساگ بنانے کے لیے سرسوں اور پالک کو چھی طرح دھو لیں تاکہ ساری مٹی نکل جائے اب اس میں سے نرم پتےعلیحدہ کرلیں اورانھیں باریک باریک کاٹ لیں۔ادرک ، لہسن ، ہری مرچ ، اور کچھ ٹماٹر شامل کرلیں۔

تمام اجزاء کو ابلنے کے لیے ہلکی آنچ پررکھ دیں۔ ساگ کو اسکا پانی خشک ہونے تک اچھی طرح ابالیں۔

مزید پڑھیں

سرسوں کے فائدے

سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید

کیا آپ یہ کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں؟

ایک الگ برتن میں گھی گرم کریں پھر زیرہ، پسا یا کٹا ہوا لہسن اور کٹی مرچ شامل کریں اوراچھی طرح بھون لیں اور پھراس آمیزے کو ابلے ہوئے ساگ کے اوپر ڈال دیں آپ کا ساگ تیار ہے۔

ذائقے میں اضافہ کریں

سرسوں کے ساگ کے ساتھ مکئی کی روٹی نہ ہو تو مزا مکمل نہیں ہوتا، گرم گرم مکئی کی روٹی پکانے کے بعد ذائقہ بڑھانے کے لیے اس پر اصلی گھی یا مکھن لگائیں۔

Women

Healthy food

Sarsoon ka Saag

Anti Oxidants

Vitamins