Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

رقم پنجاب کے دو شہروں میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ ہوگی
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2023 11:43am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑڈالرقرض کی منظوری دے دی۔ رقم پنجاب کے دو شہروں میں پانی کی فراہمی اورویسٹ مینجمنٹ پرخرچ کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم پنجاب کے 2 شہروں میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ مینجمنٹ پرخرچ ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، اور اس منصوبے میں راولپنڈی میں پانی کی فراہمی بھی شامل ہے، جب کہ بہاولپورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت دینے کے لئے رقم فراہمی کی گئی ہے۔

ADB

dollar vs rupee

US Dollars