Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ’دوستی پلس‘ تھی، کتاب میں جو لکھا ثبوت موجود ہیں، ہاجرہ پانیزئی

حاجرہ پانیزئی نے اپنی تحریر کردہ کتاب سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کردی
شائع 28 نومبر 2023 11:04am

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حاجرہ پانیزئی نے عمران خان پر لکھی گئی اپنی کتاب سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کردی۔

حاجرہ پانیزئی کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق 2014 میں لکھی گئی اس کتاب کا اوریجنل ورژن گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں لانچ کیا تھا۔

کتاب ’Where the opium grows, surviving Pakistan as a woman, an Actress and knowing Imran Khan‘ کی لانچ کے بعد ہی سے اداکارہ سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

گزشتہ روز حاجرہ پانیزئی نے معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں ان قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کی ہے۔

ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کتاب میں سب کچھ 100 فیصد سچ لکھا ہے، اُس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ان تمام باتوں کو ثابت بھی کرسکتی ہوں‘۔

اداکارہ نے عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب دہرے معیار کے انسان ہیں، میری اُن سے دوستی پلس تھی‘۔

اداکارہ نے عمران خان کے دورِ حکومت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنے دور میں کئی لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا ہے میں ان باتوں کا دفاع کرسکتی ہوں‘۔

اداکارہ نے عمران خان سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ ’عمران خان سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی تھی، دوسری ملاقات ایک فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی تھی، میں ان سے ملاقات پرکافی پُرجوش تھی لیکن گھبراہٹ کا شکاربھی تھی‘.

میزبان کی جانب سے عمران خان کی دوستی سے متعلق سوال کیا گیا تو ہاجرہ نے کہا کہ ’ان کی شخصیت کے بارے میں مجھے بہت تجسس تھا۔ جب انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اُن سے دوستی ”دوستی پلس“ ہوگئی‘۔

اداکارہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے عمران خان کو منشیات استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے‘۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان سے اختلافات کی وجہ منشیات نہیں بلکہ کچھ اورہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اتنا نوازا ہے جس کے وہ شاید قابل بھی نہیں تھے۔

مزید پڑھیں :

اداکارہ مریم نفیس بھی اعظم خان کے حق میں بول پڑیں

اپنی کتاب سے متعلق ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو کتاب کامسودہ بھیجا تھا جس کے بعد ان کا ای میل ہیک کروا دیا گیا تھا۔

imran khan

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Book

reveal

Hajra Panezai