Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب

ہم نے ابھی درخواست پر فیصلہ نہیں دیا، دیکھ رہے ہیں، عدالت
شائع 28 نومبر 2023 10:49am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا اور کہا کہ ہم نے ابھی درخواست پر فیصلہ نہیں دیا دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان روسٹرم پر آگئی، اور مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے آرڈر جاری کیا تھا کہ عمران خان کی بچوں سے بات کرائی جائے لیکن جیل حکام مان نہیں رہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل حکام نے جواب دیاکہ بیرون ملک بات نہیں کرسکتے، ہم نے ابھی درخواست پر فیصلہ نہیں دیا، دیکھ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل انتظامیہ نے کس قانون کےتحت یہ جواب دیا۔

وکیل شیراز احمد رانجھا نے استدعا کی کہ جیل حکام سے بات کرانے سے متعلق قوانین منگوا لیے جائیں، اس میں کیا ہے، جیل ایس او پیز منگوائے جائیں۔

وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ بیرون ملک کال کا خرچہ ڈال سکتے ہیں، ماڈرن دور ہے، بچوں سے بات انسانی ہمدردی کے طور پر دیکھا جائے۔

خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

imran khan

cypher case Imran Khan

IMRAN KHAN IN JAIL