Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’باجی کو انگریزی بھی نہیں آتی‘، شازیل شوکت پر کڑی تنقید

اداکارہ نے دوران انترویو بتایا کہ انہیں کب سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا
شائع 28 نومبر 2023 09:38am
تصویر: شازیل شوکت/انسٹاگرام
تصویر: شازیل شوکت/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت اردو زبان بولنے میں درپیش دِکت کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کب سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ وائرل ویڈیو کلپ ایک کامیڈی شو کی ہے، ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ’جب میں اردو صحیح نہیں بولتی تو مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے، جب میں خراب طرح اردو بولتی ہوں تو مجھے اچھا نہیں لگتا‘۔

اس ویڈیو پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیے لیا، صارفین نے شازیل شوکت پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسی اردو کی وجہ سے لاکھوں کما رہی ہیں باجی اور فیم الگ‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اردو ہی تو بول رہی ہو بلکہ انگریزی کا مسئلہ لگ رہا ہے‘۔

ایک صارف نے تو شازیل شوکت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو بار بار ’یا مین، یا رائٹ‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:

عمر شریف اور اُن کی بیٹی کی موت کا ذمہ دار بیٹا جواد ہے، اہلیہ کا حیران کُن انکشاف

ایک صارف نے لکھا کہ ’باجی کو انگریزی بھی نہیں آتی‘۔

ایک صارف نے تو اداکارہ سے ان کی رہائش کا ہی سوال کرڈالا۔

شازیل شوکت کا شمار پاکستان کی نوجوان اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’پاکیزہ پھپو‘ سے کیا تھا۔

’فرض‘، ’محبت کی آخری کہانی‘، ’مان آنگن‘، ’بے نام‘، ’سمجھوتہ‘ اور ’تیری راہ‘ میں ان کے مقبول ڈرامے ہیں۔

Instagram

Viral Video

Interview

lifestyle

Social media reaction

TROLLING

Urdu

comedy show

Shazeal Shoukat