Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مریم نفیس بھی اعظم خان کے حق میں بول پڑیں

ہم منافقت کی زندگی گزار رہے ہیں، اداکارہ
شائع 27 نومبر 2023 10:56pm

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی پر پی سی بی کی جانب سے بلے باز اعظم خان کیخلاف جُرمانہ عائد کیا تو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ اداکارہ مریم نفیس نے بھی سخت ردعمل دیا ۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے بھی اعظم خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا کہ دنیا موقف اختیار کر رہی ہے لیکن ہم منافقت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ ہمارے لوگ اس کے خلاف موقف اپنائیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹر اعظم خان پر فلسطینی جھنڈا بیٹ پر لگانے پر جرمانے کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کی جانب سے اعظم خان کو بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے سے بھی منع کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے ہٹانے سے انکار کردیا تھا

میچ ریفری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

Mariyam Nafees

Azam Khan