Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارہ کا بھارت میں ولیمہ ، ویڈیو وائرل

اداکارہ مدیحہ امام نے یکم مئی 2023 کو موجی بسر سے شادی کی تھی
شائع 27 نومبر 2023 09:09pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچی ہیں جہاں اس جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ کیں۔

مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔

ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں، موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

اداکارہ مدیحہ امام نے یکم مئی 2023 کو اپنے قریبی دوست موجی بسر سے شادی کی تھی جس کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا تھا، تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں کیا تھا۔

جوڑے کے ریسپشن کی تقریب گزشچتہ ماہ دبئی میں منعقد کی گئی تھی۔

Madiha Imam

Valima

Moji Basar