Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حسان نیازی کو فرار کرانے کا کیس: حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

عدالت کا علی زیدی کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے خاکے آویزاں کرنے کا حکم
شائع 27 نومبر 2023 07:32pm

کراچی کی سٹی کورٹ نے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی جبکہ عدالت نے استحکام پارٹی کے رہنما علی زیدی کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبروعدالت میں پیشی پر لائے گئے پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

دوسری جانب عدالت نے ملزم حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔

مزید پڑھیں

’نجی افراد سے زمین لی پھر سرکاری کیس کیسے بن گیا‘، حلیم عادل شیخ کی درخواستِ بریت خارج

حلیم عادل شیخ کی درخواست پر 2 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی میں علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا

pti

Ali Zaidi

karachi

Haleem Adil Sheikh

City Court

Hassan Niazi

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)