Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال
شائع 27 نومبر 2023 06:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیرنے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

جی ایچ کیو آمد پرپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی کمانڈرکوگارڈ آف آنرپیش کیا۔

سعودی کمانڈر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، سیکیورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

کثیر الملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی مشقوں کا انعقاد

دوسری جانب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کثیر الملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کثیر القومی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

2 ہفتے پر محیط تربیتی مشقوں فجر الشرق پنجم میں برادر ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

فجر الشرق پنجم میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف مشقیں کیں، ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مشقوں کے درمیان شریک ممالک کے دستوں نے بھرپور جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

rawalpindi

ISPR

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

General Syed Asim Munir

army cheif

multinational joint counter terrorism exercise Fajar Al Sharq V

National Counter Terrorism Centre Pabbi

Lieutenant General Fahd bin Abdullah Al Mutair

Commander of the Royal Saudi Land Forces

rslf