Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023 میں کس شخصیت کی سب سے زیادہ تصاویر کھینچی گئیں؟

کون ہے جو سب سے زیادہ فلیشز کے چمکنے کا باعث بنا۔
شائع 27 نومبر 2023 06:19pm

کیونکہ سال 2023 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے تو ہم نے سوچا کیوں نہ رواں سال کے ان افراد پر ایک نظر ڈالی جائے جو سب سے زیادہ کیمرے کی آنکھ کا نشانہ بنے، یا آسان الفاظ میں جن کی سب سے زیادہ تصاویر لی گئیں۔

پچھلے کچھ سالوں سے، کارداشیئنز خاندان زیادہ تصاویر کھچوانے والے افراد میں شامل ہے۔ پیٹا پکسل نے پچھلے سال کارڈیشین کے 3,302 تصاویری نتائج دریافت کئے تھے ۔

میگن ریپینو ایک پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہیں جو فیلڈ سے باہر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ ریپینو نے اس سال فیفا ویمن ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا، جس کے نتیجے میں شائقین اور پیشہ ورانہ کھیلوں کے فوٹوگرافروں نے ان کی کئی تصاویر لیں، سال بھر میں ان کی 3,681 تصاویر کھینچی گئیں۔

سال 2023 باربی کا سال تھا، اداکارہ مارگٹ روبی کو پریس اور شائقین نے خوب عکس بند کیا۔ گیٹی امیجز نے گزشتہ سال روبی کے 4,057 تصاویری نتائج پیش کئے۔

ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونیل میسی کی اس سال اب تک 17,124 تصاویر کھینچی گئیں۔

گلوکارہ، رقاصہ، اداکارہ اور اسٹائل آئیکون بیونسے نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنی زندگی اور خاندان کو بڑی حد تک نجی رکھا ہے، اسی لیے ان کی صرف 699 تصاویر سامنے آئیں۔

مقدموں، ریلیوں، عدالتوں میں پیشی اور دنیا بھر میں نظر آنے والے مگ شاٹ کے درمیان، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ کیمرے کے سامنے موجود رہتے ہیں۔ پچھلے سال کے لیے ان کی تصویر کے نتائج کل 22,728 تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے گیٹی امیجز کے پچھلے سال کے نتائج کل 42,194 تھے۔ اس کے علاوہ، ایک چیف آفیشل وائٹ ہاؤس فوٹوگرافر بھی ہے جو دن بھر باقاعدگی سے صدر کی تصویر لیتا ہے۔

کوئین کیملا کی 30,972 تصاویر سامنے آئیں، جبکہ ”کیملا پارکر باؤلز“ سرچ کرنے پر 19972 سرچ رزلٹ سامنے آئے، یہ ان کا پورا نام ہے جو تاجپوشی سے پہلے استعمال کیا جاتا تھا۔ بائیڈن کی طرح، ان کا بھی ایک رائل فوٹوگرافر ہے۔

کنگ چارلس نے پچھلے سال گیٹی امیجز پر 50,819 نتائج لوٹائے۔

اور آخر میں 2023 کی سب سے زیادہ تصاویر کھچوانے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ ٹیلر سوئفٹ ہیں۔

بیونسے کی طرح، انہوں نے اس سال ایک بڑے ٹور کا آغاز کیا ہے۔ ٹور اتنا بڑا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے ٹکٹ ماسٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوا اور یہاں تک کہ اس نے زلزلے کی سرگرمی کو بھی جنم دیا۔ اور یہ 2024 تک جاری رہنے والا ہے۔

Most Clicked Celebrity 2023