Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا ’ نے لوگوں کی شادیاں تڑوادیں، رانی مکھر جی

فلم میں ازدواجی بے وفائی اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔
شائع 28 نومبر 2023 04:48pm
تصویر- آئی ایم ڈی بی /کوئی موئی
تصویر- آئی ایم ڈی بی /کوئی موئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا“ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد بہت ساری طلاقیں ہوئیں۔

رانی نے فلم ’کبھی الوداع نا کہنا‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس فلم نے بہت سے جوڑوں پر حیرت انگیز اثر ڈالا۔

کرن جوہر نے رومانٹک فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ سے 2006 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں رانی مکھرجی نے مایا کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں ازدواجی بے وفائی اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں رانی مکھرجی نے فلم کے ناظرین پر گہرے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ ’فلم کبھی الوداع نہ کہنا‘ نے بہت سے لوگوں کے لئے آنکھیں کھولنے کا کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے بہت سی طلاقوں میں ایک اہم کردار ادا کیا اور اس فلم کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے خوش رہنے کا فیصلہ کیا‘۔

مایا کا کردار ادا کرنے والی رانی نے کہا کہ ’میرے خیال میں بہت سارے لوگ تھیٹر میں فلم دیکھنے جا رہے تھے اور انتہائی تکلیف میں فلم دیکھ رہے تھے، مجھے لگتا ہے کہ کرن کو اپنی فلم کے لئے یہی فیڈ بیک ملا ہے۔‘

مایا کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانی نے کہا کہ ’مایا کے کردار کے بارے میں جو خوبصورت بات ہے وہ یہ کہ وہ رشی (ابھیشیک) سے ایک مختلف حیثیت اور ایک دوست کے طور پر محبت کرتی تھی۔‘

رانی نے مزید کہا کہ ’جبکہ دیو( شاہ رخ) کے کردار میں انہیں جو کچھ ملا وہ ’محبت‘ تھی جس کی وہ ہمیشہ سے تلاش میں تھیں۔‘

مزید پڑھیں

رانی مکھرجی کو ادیتیا چوپڑا سے محبت کیوں ہوئی

فلم ’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی کا انوکھا اقدام

رانی مکھر جی نے پہلی بار بیٹی ادیرا کی تصویر جاری کردی

ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سے ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ جیسی فلم بنانے کی دلیری کی تعریف کرتے ہوئے رانی نے مضبوط فلموں اور کرداروں کی حمایت کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

رانی نے کہا کہ ’ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں اسے ہمیشہ ایک ایسی فلم کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو ہمیشہ اپنے وقت سے آگے ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی بہترین ہندوستانی فلمی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے خواتین پر مبنی مضبوط کرداروں سے لاکھوں دلوں کو جیتا ہے۔ رانی نے ادیتیہ چوپڑا سے 2014 میں شادی کی۔

Bollywood

lifestyle

Dhurma Production

Indian Film Actress

Rani Mukherji

Film Kabhi Alvida Na Kehna

Divorces

Director Karan Johar