Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

63 سالہ شخص کی بڑی آنت میں سے زندہ مکھی نکل آئی

امریکا میں ڈاکٹروں کو مریض کی کالونواسکوپی کے دوران حیرت انگیز دھچکا لگا
شائع 27 نومبر 2023 03:27pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

امریکا میں ڈاکٹروں کو مریض کی کالونواسکوپی کے دوران حیرت انگیز دھچکا لگا، مریض کی آنت میں پائے والی یہ چیز ڈاکٹرزکے لیے ایک انوکھا تجربہ تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی کی جانب سے امریکی ریاست میسوری میں ایک عجیب و غریب کیس شائع کیا گیا ہے۔

کیس کے مطابق کالونواسکوپی کے دوران ایک 63 سالہ شخص کی بڑی آنت میں سالوں سے موجود زندہ مکھی پائی گئی ۔

مریض نے بڑی آنت کے کینسر کی اسکریننگ کروائی تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کو کالونواسکوپی تجویز کی تھی-

کالونواسکوپی کے ذریعے طبی پیچیدگی کی جانچ کے مقصد کیلئے آنتوں میں ایک کیمرہ داخل کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں نے کالونو اسکوپی کے دوران مریض کے ٹراورس کولون (بڑی آنت کے اوپری حصے) میں ایک عجیب چیز دیکھی۔

یہ عجیب چیز دراصل مکھی تھی جو زندہ تھی، ڈاکٹرز معدے میں موجود گیسٹرک ایسڈ کے باوجود اس مکھی کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

America

lifestyle

interesting

Bee

Intestine

Screening