زیتون کا تیل اور لیموں، متعدد مسائل کا ایک حل
صحت مند طرز زندگی اچھی جسمانی صحت کے لیے لازمی تصور کیا جاتا ہے، اس لیےاس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
سوشل میڈیا نے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے میں خاصا اہم کردار ادا کیا ہے اور صارفین ایک بار پھر مہنگی مصنوعات کے بجائے روایتی اور آزمودہ ٹوٹکوں کا رخ کررہے ہیں۔
زیتون کا تیل اور لیموں دونوں مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ مرکب روزانہ جسم کو ڈیٹاکس کرتے ہوئے کئی فوائد پہنچاتا ہے۔
زیتون کے تیل اور لیموں کے رس کو برابر مقدار میں مکس کرکے یہ حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک چمچ کافی رہے گا۔
قبض کو دورکرتا ہے
زیتون کے تیل اور لیموں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو آسانی سے خارج کردیتے ہیں۔ یہ ٹوٹکہ کھانے کو مناسب طریقے سے ہضم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئی قبض سے بچاتا ہے۔
دل کی صحت
چونکہ زیتون کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ خون کی گردش کو بہتر انداز میں کنٹرول کرتا ہے۔
یہ نہ صرف خراب کولیسٹرول دور کرتا ہے بلکہ خون کے بہاؤ کو بھی بہتر کرتا ہے۔
جگراورمعدے کو متوازن رکھتا ہے
زیتون کا تیل اور لیموں کا یہ مرکب جگر سے زہریلے مادوں کے اخراج کو ممکن بناتا ہے جو جگر اور معدے دونوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
ہڈیوں میں درد
ہر صبح اس مرکب کا ایک چائے کا چمچ پینا آپ کو حیرت انگیز فوائد دے سکتا ہے، اس مرکب میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات ہڈیوں کے درد کو دور کرتی ہیں۔
جلد، ناخن اور بالوں کی مضبوطی
کمزور یا پیلے ناخنوں کو اس ٹوٹکے کی مدد سے باآسانی خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے 1 چمچ زیتون کے تیل کو لیموں کے چند قطروں کے ساتھ ملا کر ایک مکسچر تیار کرلی، اسے سونے سے قبل ناخوں پر 10 منٹ کیلئے لگائیں اور اگلی صبح دھو لیں۔
اسی مرکب کو بالوں پر لگانا بالوں کے متعدد مسائل کو بھی باآسانی دور کرسکتا ہے۔
نوٹ: بہت سے افراد مختلف قسم کی چیزوں سے الرجی رکھتے ہیں، لیموں کا رس بھی ہر ایک کے معدے کے لیے مفید نہیں ہوتا اس لیے کوئی بھی نسخہ یا ٹوٹکا اپنی عمومی صحت کو دیکھتے ہوئے استعمال کریں۔
Comments are closed on this story.