صدی کی مہنگی ترین شادی: ویڈیوز اور تصاویر نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا
امریکی میڈلین بروک وے اور جیکب لافرون اپنی پُرتعیش شادی کے سبب سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہیں، تصویریں اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس شادی کو ’صدی کی مہنگی ترین شادی‘ کہا جارہا ہے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی اس افسانوی شادی پر کئی ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
5 دن تک شانداراورمہنگے ترین مقامات پر شادی کی ان تقریبات پر 50 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔
پانچ دنوں میں ایک کنسرٹ میں مشہور ’مارون 5‘ بینڈ کی شرکت، پیرس کے اوپرا ہاؤس میں استقبالیہ عشائیہ، ’چینل ہاٹ کوچر‘ پویلین میں ایک شاندار لنچ نے اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کو چار چاند لگادیے۔
26 سالہ نوجوان کو ان گلیمرس پارٹیوں کیلئے ایک ہفتے تک وی آئی پی ٹریٹمنٹ فراہم کیا گیا۔ انہیں پرائیویٹ ڈرائیور، ، متعدد فیشن ڈیزائنرز، پیشہ ور فوٹو گرافروں کا ایک گروپ اور میک اپ ٹیم بھی فراہم کی گئی تاکہ دلہے راجا ہر موقع پر پرفیکٹ اور خوبصورت نظر نظر آئیں۔
میڈلین نے اپنی پوری شادی کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے اسے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، جو کہ بعد میں خوب وائرل ہوئیں۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں اس ویڈیو کو یہ سوچ کر چھوڑ دیا تھا کہ ہم ان دونوں کو نہیں جانتے۔
کچھ صارفین اس مہنگی ترین شادی سے خاصا حیران دکھائی دیے، ان کے مطابق ہم نے پچھلے 100 سالوں تک ایسی دلکش شادی آج تک نہیں دیکھی۔
شادی 18 نومبر کو ہوئی تھی، لیکن تقریبات خاصا پہلے شروع کردی گئی تھیں۔
اس جوڑے کی شادی کی پہلی تقریب چینل شاپنگ مال پر منعقد ہوئی تھی جہاں میڈلین نے سفید لباس، ٹائٹس اور پھولوں سے سجی کالی ہیلس پہن رکھی تھیں۔
اگلے دن اس جوڑے نے وارسائی کے مشہور محل میں شادی میں شرکت کرنے والے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کیلئے کینڈل لائٹ ڈنر کا اہتمام کیا۔
میڈلین اور جیکب نے اگلے دن ایفل ٹاور کا دورہ کیا، اس کے بعد انہوں نے آرک ڈی ٹرومف کے نیچے ایک چھوٹی سی پارٹی کی بھی منعقد کی۔
پیرس کے مشہور اوپیرا ہاؤس میں ریہرسل ڈنر بھی کروایا گیا جس میں پوری عمارت کو پھولوں سے سجایا گیا۔
ایک اندازے کے مطابق پیرس اوپیرا ہاؤس میں ان تقریبات پر کم از کم 325,000 ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔
شادی کا مقام تاحال معلوم نہ ہوسکا، فی الحال اس جوڑے کی جانب سے اپنے بڑے دن کی کوئی تصویر یا ویڈیو شئیر نہیں کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.