Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارمینا رانا خان کے والد انتقال کرگئے

ارمینا نےانسٹا پوسٹ میں مداحوں سے دُعا کی درخواست کی۔
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 03:20pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ارمینا رانا خان اس وقت مشکل لمحات سے گزر رہی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو والد کے انتقال کی افسوسناک اطلاع دی۔

انسٹا گرام پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں سے والد کو ان کی دعاؤں میں شامل کرنے کے لیے کہا۔’

اداکارہ نے والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔‘

ارمینا کے والد ایک سابق فوجی تھے۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے والد علیل تھے۔

انسٹاگرام پرخبر شیئر کرنے کے بعد فالوورز نے تبصروں میں افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تعزیت کی۔

مزید پڑھیں

جو انسانیت کیلئے نہیں وہ کسی کے لیے نہیں

دنیا بھر کی شوبز شخصیات فلسطین کے حق میں سامنے آ گئیں

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ارمینا نے حال ہی میں غزہ کے بچوں کے لیے بھی انسٹا گرام پر پوسٹ کیا تھا۔

اداکارہ نے کافی عرصے سے اداکاری کو خیر باد کہا ہوا ہے کیونکہ وہ انڈسٹری میں بننے والی فلموں اور ڈراموں سے مطمئن نہیں ہیں۔

Instagram

lifestyle

شخصیات

Pakistani Film Actress

Father's Died