Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبت کی پرواز: بوئنگ 747 میں 350 مہمانوں کے ساتھ انوکھی شادی

دلہن کے والد نے جہاز کرایہ پر لیکر دبئی سے عمان کے لیے اُڑان بھری
شائع 27 نومبر 2023 12:48pm
اسکرین گریب — سوشل میڈیا
اسکرین گریب — سوشل میڈیا

شادی کا دن یادگار بنانے کی خواہش ہر جوڑے کے دل میں ہوتی ہے اور مالی آسودگی کے حامل افراد باآسانی اسے پورا بھی کرلیتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے بھی اپنی شادی کچھ منفرد طریقے سے یادگار بنائی۔

اس جوڑے نے دوران پرواز ہوائی جہاز میں شادی کی۔ دلہن کے والد جو متحدہ عرب امارات ایک تاجر ہیں، شادی کو منفرد بنانے کے انتظامات کیے۔

دلیپ پوپلے نے بوئنگ 747 کرایہ پر لیا اور تین گھنٹے میں دبئی سے عمان کے لیے اڑان بھری۔ ان کی بیٹی ودھی پوپلے کی شادی اسی دوران ہردیش سائینی سے ہوئی ۔

میڈیا کے ارکان، قریبی دوستوں اور اہل خانہ سمیت تقریبا 350 مہمانوں نے اس شادی میں شرکت کی۔

بارات دبئی کے جیٹیکس وی آئی پی ٹرمینل پر پہنچی جو المکتوم ہوائی اڈے کے قریب ہے تو جشن کا آغاز ہو گیا۔

طیارے میں سوار ہونے سے قبل مسافروں نے اپنے بورڈنگ پاسز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ہوائی جہاز کو شادی کے مطاب اپنی مرضی سے سجایا گیا تھا۔ ہر سیکشن میں ایک چھوٹا سا پروٹیکٹر نصب کیا گیا تھا تاکہ مہمان رسومات دیکھ سکیں۔

پرجوش مہمان انوکھی شادی سے خاصے خوش دکھائی دہے اور بالی ووڈ گانوں پررقص بھی کیا۔

تقریب کے دوران مہمانوں کو روایتی بھارتی پکوان پیش کیے گئے جن میں مشروم پلاؤ، پالک پنیر اور دال مصالحہ سمیت دیگر شامل تھے۔

UAE

Wedding

Wedding ceremony