Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر شریف اور اُن کی بیٹی کی موت کا ذمہ دار بیٹا جواد ہے، اہلیہ کا حیران کُن انکشاف

جواد نے بہن کے علاج کے لیے گردے کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ پر انحصار کیا۔
شائع 27 نومبر 2023 02:16pm

پاکستان کے نامورکامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر ننے پہلی بیوی سے عمر شریف کی بیٹی حرا کے انتقال سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں عمرشریف کی اہلیہ زرین عمر نے نجی چینل کے بیورو چیف نعیم حنیف کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عمرشریف کے بیمار ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انٹرویو میں نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی بیماری کی وجہ ان کی بیٹی حرا عمر کی المناک موت تھی۔

نعیم حنیف نے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کو بہن کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے انٹرویو میں اس حوالے سے متعدد انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے خونی رشتہ دار کے ہونے پر زور دیا تھا، لیکن جواد نے اپنی بہن کو گردے کا عطیہ نہیں دیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جواد عمر نے گردہ عطیہ کرنے کے بجائے غیر قانونی طریقے پر غور کیا۔ جواد نے یہ سب والد کی جانب سے حرا کے علاج کے لیے دی گئی رقم کا کچھ حصہ اپنے لیے بچانے کیلئے کیا‘۔

مزید پڑھیں:

رشمیکا اور کترینہ کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل

شو میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے والی زرین عمر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’عمر شریف جواد سے کافی ناخوش تھے اور وہ جانتے تھے کہ جواد اپنی بہن کی ناگہانی اور المناک موت کا ذمہ دار تھا‘۔

بیورو چیف کے مطابق اگر حرا کو غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے نہ بھیجا جاتا تو وہ زندہ رہ سکتی تھی۔

عمر شریف کا شمار پاکستان کے معروف کامیڈین میں ہوتا ہے، وہ اکتوبر 2021 میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

death

comedian

lifestyle

daughter death

Hira Umer

Umar shareef

kidney Transplant

Zareeb Umar

Jawad Umer