Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشمیکا اور کترینہ کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل

اداکار ہ کے ایڈیٹڈ چہرے کے ساتھ نامناسب ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے
شائع 27 نومبر 2023 11:57am

بالی ووڈ سیلیبرٹیزرشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

عالیہ کے ایڈیٹڈ شدہ چہرے کے ساتھ ایک ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِگردش ہے، جس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پرخدشات کو جنم دیا ہے۔

ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ ایک دوسری خاتون پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلے رنگ کے فلورل کورڈ سیٹ میں ملبوس لڑکی کے جسم پرعالیہ کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا ہے جو کیمرے کے سامنے کچھ اشارے کر رہی ہے۔

کچھ دن پہلے اداکارہ کاجول کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو بھی آن لائن سامنے آئی تھی۔ اصل کلپ میں انفلوئنسر روزی برین تھیں جنہوں نے ’گیٹ ریڈی ود می‘ ٹرینڈ کے حصے کے طور پر ٹک ٹاک پر کلپ شیئر کیا تھا۔ ڈیپ فیک میں برین کے چہرے کی جگہ کاجول کا چہرہ دکھایا گیا تھا۔

اس جعلی کلپ میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی اداکارہ کو کیمرے کے سامنے کپڑے بدلتے دکھایا گیا۔

رشمیکا مندانا کا ایک کلپ سب سے پہلے وائرل ہونے کے بعد ڈیپ فیک کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

عالیہ بھٹ ان دنوں ایک ایکشن فلم ’جگرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایتکاری وسان بالا نے کی ہے اور اس کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔

اداکارہ آخری بار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نصف بہتر رنویرسنگھ کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

Indian Actress

Katrina Kaif

lifestyle

شخصیات

Kajol

Artificial Intelligence (AI)

Rashmika Mandanna

deepfake video

Deep Fake Pictures