Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زعفران کی وہ خصوصیات جو مہنگی دواؤں سے جان چھڑا دیں

زعفران میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ اثرات ہوتے ہیں جو کہ دل کی صحت کو بہتر بنا نے میں مدد دیتے ہیں
شائع 27 نومبر 2023 05:10pm
تصویر -نیل بیوریجز
تصویر -نیل بیوریجز

زعفران دراصل زعفران کے پھول (کروکس سیٹیوس ایل) سے حاصل ہونے والا ایک مصالحہ ہے جو اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

زعفران سرخ بھورے رنگ کے دھاگے جیسی ہوتی ہے جو کھانا پکانے میں استعمال ہوتا ہے تو مختلف قسم کے پکوانوں کو سنہری رنگ اور مٹی کا میٹھا ذائقہ فراہم کرتی ہے۔

زعفران اس وقت دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے بہت سے حصوں میں استعمال کیا جاتا ہے، زیادہ تر یہ ہندوستان ، مشرق وسطی اور بحیرہ روم کے کھانوں میں بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

وجہ اس پودے کا رنگ ہے جو کہ کیروٹینائڈز کروسین اور کروسیٹن کی وجہ سے ہوتے ہیں، زعفران میں پائے جانے والے یہ اور دیگر مادے صحت کو بہتر بنانے والی خصوصیات رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق زعفران میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ اثرات ہوتے ہیں اور یہ دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، اضطراب کی علامات کو کم کرسکتا ہے، نیند کو بہتر بنا سکتا ہے، اور آنکھوں کی صحت کی حفاظت کرسکتا ہے۔

اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات

زعفران میں موجود اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی بدولت اس میں پائے جانے والے کروسین اور دیگر حفاظتی مرکبات آپ کے جسم کے خلیات میں ہر قسم کے منفی نقصان کو کم کرنے اور اینٹی آکسیڈنٹ انزائمز کی سطح کو بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہ تمام عوامل دائمی بیماری کو بڑھنے سے بچاتے ہیں اور آپ کی مکمل صحت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

نیند کے لئے بہترین

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زعفران میں موجود ’کروسین‘ آپ کی نیند کے معیار اور نیند کے دورانیے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

محققین کے مطابق زعفران نیند کو کنٹرول کرنے والے ہارمون میلاٹونن کی سطح کو بڑھا کر اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دماغ میں کچھ ریسیپٹرز پر کام کرکے نیند کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

دماغی صحت

زعفران کو ذہنی صحت کی خرابیوں بشمول اضطراب اور ڈپریشن کے لئے ایک قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زعفران کے علاج نے افسردگی اور اضطراب کی علامات پر نمایاں مثبت اثر ڈالا ہے، یہی نہیں بلکہ اس کے افسردگی کی علامات پر ’اینٹی ڈپریسنٹ ادویات‘ کی طرح ہی اثرات تھے۔

آنکھوں کے لئے فائدہ مند

زعفران کو آنکھوں کے حوالے سے ان لوگوں میں زیادہ سود مند پایا گیا جن میں طویل عمر کی وجہ سے آنکھوں کے مسائل دیکھے گئے ہیں۔ ذیابیطس کی وجہ سے جن افراد میں ’میکولوپیتھی‘ کی شکایت ہوجاتی ہے یہ ان کے لئے بہترین علاج ہے۔

کیونکہ آنکھوں کی زیادہ تر بیماریاں سوزش میں اضافے کی وجہ سے ہوتی ہیں لہذا زعفران میں پائے جانے والے اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات آنکھوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کیا آپ کو پتہ ہے دنیا کی مہنگی ترین غذائیں کون سی ہیں؟

ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ ہلدی ملاکر پئیں اور پھر کمال دیکھیں

ریما خان نے اپنی خوبصورت جلد اور بالوں کا راز بتادیا

دل کی صحت

زعفران کے اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ اثرات کی وجہ سے اسے اپنی غذا میں شامل کرنے سے دل سے متعلق بیماریوں کےعلاج میں مدد مل سکتی ہے، جیسے بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر ، اور ہائی کولیسٹرول۔

زعفران کی مقبولیت اور اس مصالحے کو اگانے اور اس کی کٹائی میں خرچ ہونے والی مزدوری کی وجہ سے اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

عام مقدار میں استعمال ہونے پر زعفران آپ کی صحت کے لئے محفوظ ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ زعفران سپلیمنٹس استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

Heart disease

lifestyle

skincare

eye care

health benefits

herb

Saffron

health suplement