Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے پتھر کے گھرمیں رہنے والا 100 سالہ سعودی شخص

جابر المجھلی نے شادی نہیں کی نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
شائع 27 نومبر 2023 11:25am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سوشل میڈیا کے سبب آئے دن کچھ نہ کچھ دلچسپ وعجیب وائرل ہوتا ہی رہتا ہے، اب ایک سعودی شخص کی انوکھی داستان سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب کی ھروب کمشنری میں 100 سالہ سعودی شہری جابر المجھلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

100 سالہ یہ سعودی شہری قدیم زمانے کے پتھروں سے بنے پرانے گھر میں رہائش پذیر اور تن تہنا زندگی بسرکررہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 100 سالہ اس ضعیف شخص نے اب تک شادی نہیں کی، اور ان کا کوئی خاندان سِرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

وائرل ویڈیو میں جابر المجھلی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پتھروں کے بنے اس قدیم مکان میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے رہائش پذیر ہیں۔

شاہ عبدالعزیز کے بعد شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ خالد، شاہ فہد، شاہ عبداللہ اور شاہ سلمان کے دور میں بھی وہ اس مکان ہی میں رہے۔

انہوں نے 86 برس قبل آنے والے زلزلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اب سے 86 برس قبل جازان کے کوہستانی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی یاد ذہن میں اب تک محفوظ ہے۔ اس وقت ان کی عمر 15 برس تھی‘۔

جابر المجھلی کا مزید کہنا تھا کہ وہ عشاء کے بعد سو جاتے ہیں اور فجر میں اٹھتے ہیں، وہ اپنی ضرورت کا سامان ایک کارکن کے ذریعے بازار سے منگواتے ہیں۔

شادی نہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ 100 برس سے زیادہ کی عمر پانے کے بعد اب بھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

Saudi Arabia

Viral Video

Marriage

lifestyle

100 Year Old Man