ڈالر مسلسل مہنگا، اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا بڑا اضافہ
پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کاورباری ہفتے کے آغاز پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں 27 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 285 روپے 64 پیسے میں بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
کے ایس ای 100 انڈیکس 724 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار 811 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ کاروباری ہفتے 59 ہزار 86 پوائنٹس ہر بند ہوا تھا۔
PSX
dollar vs rupee
USD VS PKR
100 index
dollar prices
US Dollars
مقبول ترین
Comments are closed on this story.