Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کے پیشے کا مذاق اڑانے پر خاتون نے شادی کے 20 سال بعد خلع لے لی

ایسا مذاق ناقابلِ برداشت ہے، خاتون کا موقف
شائع 27 نومبر 2023 11:07am
تصوہر: فائل فوٹو
تصوہر: فائل فوٹو

باپ بیٹی کا رشتہ سب سے انمول سمجھا جاتا ہے، دونوں کیلئے ایک دوسرے کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

سعودی عرب میں رہنے والی ایک بیٹی اپنے والد کی محبت میں اپنی ازدواجی زندگی کو خیرباد کہہ دیا۔

سعودی خاتون ڈاکٹر نے شوہر کی جانب سے اپنے والد کا مذاق اڑانے پر شادی کے 20 برس بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق خاندانی امور کی مشیر عبیر السعد نے علیحدگی کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’کسی بات پر جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کے والد کے دستکاری کے پیشے کا مذاق اڑایا، بیوی اس طعنے کو برداشت نہ کر سکی‘۔

جس کے بعد خاتون نے شوہر سے خلع لے لی، خاتون ڈاکٹر کی جانب سے خلع لیتے ہوئے مہر کی رقم بھی واپس کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:

سالگرہ منانے کیلئے دبئی نہ لے جانے والا شوہر بیوی کے ہاتھوں قتل

چور کو چوری کے دوران میٹھی نیند سونا مہنگا پڑگیا

خاندانی امورکے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ ’شوہر اور بیوی کے درمیان صلح کی ہر ممکن کوشش کی گئی جسے خاتون ڈاکٹر نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ انہیں اپنے والد کے پیشے پر فخر تھا اور ہے‘۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ مذاق ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسے شخص کے ساتھ جو ان کے والد کے قابلِ عزت پیشے کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہو، رہنا ممکن نہیں۔

خاندانی مشیر نے کہا کہ ’رشتہ زوجیت احترام باہمی پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر ایک دوسرے کا احترام ختم ہو جائے تو محبت، رحمدلی اور رشتہ زوجیت کے تار بکھر جاتے ہیں۔‘۔

انہوں نے شادی شدہ جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احترام کا تقاضا ہے کہ شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی ہی نہیں بلکہ رشتہ داروں کی بھی عزت کریں اور کسی کو طعنہ نہ دیں۔

Saudi Arabia

Wife

Husband

lifestyle

father

Khula

daughter

Separation

Father Daughter Love

Doctor Wife