Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بھارت: خراب موسم دو ہفتوں سے سُرنگ میں پھنسے41 مزدورنکالنے میں رکاوٹ بن گیا

ژالہ باری کی وجہ سے موسم سرد ہونا شروع ہورہا ہے
شائع 27 نومبر 2023 11:31am
تصویر — روئٹرز/فائل
تصویر — روئٹرز/فائل

بھارت میں کئی دنوں سے سُرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کو بچانے میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں لیکن ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

روئٹرز کے مطابق مزدور ریاست اترا کھنڈ میں 4.5 کلومیٹر لمبی سرنگ میں 12 نومبر کو گرنے کے بعد سے پھنس گئے تھے، جوں جوں وقت گذر رہا ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمود احمد نے کہا کہ انہیں ہر حال میں کام کرنے کی تربیت دی جاتی ہے، اس لیے یہ ہمارے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پھنسے ہوئے41 مزدوروں کو ایک تنگ پائپ کے ذریعے خوراک، پانی، روشنی، آکسیجن اور ادویات حاصل کر رہے ہیں لیکن انہیں باہر لانے کے لیے سرنگ کھودنے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہو گئیں۔

اتوار کے روز انہوں نے مزدورں کو نکالنے کی کوشش تاکہ انہیں باحفاظت نکالا جاسکے۔

ایس جے وی این ایل ڈرلنگ کمپنی کے جنرل مینیجر جسونت کپورنے کہا کہ ’’مشکلات آئیں گی، مشکلات آتی رہی ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں‘‘۔

ژالہ باری کے ساتھ ساتھ پیر کو کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ کی وجہ سے موسم سرد ہونا شروع ہورہا ہے۔

یہ سرنگ چار دھام ہائی وے کا حصہ ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد چار مذہبی مقامات کو890 کلومیٹر سڑکوں کے ذریعے جوڑنا ہے۔

ٰIndia

Indian Workers